خرطوم۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے امریکی انتظامیہ کے فیصلہ کی سخت مذمت کی۔سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا‘‘ وزارت خارجہ امریکی انتظامیہ کے گولان پہاڑیوںپر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا سب سے سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ’’۔وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانونی حیثیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا اقدام جارحیت کو جائز کرنے اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔وزارت نے مزید کہاکہ یکطرفہ امریکی فیصلے سے شام کے گولان پہاڑیوں کی قانونی حیثیت نہیں بدلے گی۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو شام کے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے والے ایک اعلان پر دستخط کئے۔اسرائیل نے 1967 میں گولان بلندیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔