خرطوم۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان فوجی کونسل نے پیر کو کہا کہ خرطوم میں مظاہرین پر نامعلوم گروہ نے حملہ کر دیا جس میں فوج کے ایک افسر کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ ٹی ایم سی نے بیان جاری کر کے کہاکہ کچھ پارٹیاں ہیں جو آج کے نتائج آنے کے بعد پریشان ہوکر انقلاب کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی معاہدے کو ناکام کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور ملک کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ نامعلوم گروہ نے جائے واردات پر پہنچ کر فائرنگ کی اور سکیورٹی نظام کو نقصان پہنچایا‘‘۔