خرطوم ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل نے دو روز قبل دارالحکومت خرطوم میں احتجاجی مظاہرین کے دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی تشدد آمیز کارروائی کی تحقیقات شروع کردی ہے اور کہا ہے کہ جو کوئی بھی اس کارروائی میں قصور وار پایا گیا ،اس کا مواخذہ کیا جائے گا۔سکیورٹی فورسز کے وزارت دفاع کی عمارت کے باہر دھاوے ا ور تشدد کے نتیجے میں زائد از افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے تھے۔حکمراں فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تشدد کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کونسل کسی بھی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔انھوں نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ ’’وہ نئے باب کا آغاز کریںاور آگے بڑھیں‘‘۔