سوڈان میں اجلاس کے دوران سیاستدانوں میں ہاتھا پائی

خرطوم ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کی مختلف سیاسی قوتوں اور تبدیلی کی علم بردار قوتوں کے درمیان فوجی عبوری کونسل کے کردار پر پہلے ہی اختلافات موجود تھے۔ گذشتہ روز ملک کی مختلف سیاسی قوتوں میں یہ اختلافات اس وقت باقاعدہ ہاتھا پائی تک جا پہنچے جب مختلف سیاسی رہ نمائوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کھینچا تانی شروع کی جو بڑھتے بڑھتے کرسیوں سے ایک دوسرے پر کئے جانے والے حملوں تک پہنچ گئی۔