سوڈان میںمزید 4افراد ہلاک، کرفیو نافذ

خرطوم ۔7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان میں صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہروں کے دوران 4شہریوں کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ سوڈانی فوج نے خرطوم میں کرفیو نافذ کردیا۔ ایوان صدارت کے قریب مشتعل ہجوم کل ہفتہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہے جس نے فوج کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرفیو کا نفاذ غیر قانونی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ دستور میں دیئے گئے اظہار کا حق استعمال کررہے ہیں اور حکومت گرانے سے پہلے وہ واپس نہیں جائیں گے۔