سوڈانی نژاد 9برطانوی شہری دولت اسلامیہ کی مدد کیلئے شام منتقل

لندن۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے 9نوجوان طبی طالب علم بشمول 4خواتین جو سوڈان میں دواؤں کی تعلیم حاصل کررہے تھے ‘ اندیشہ ہے کہ جنگ زدہ شام منتقل ہوچکے ہیں ‘ تاکہ خوفناک دولت اسلامیہ دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کام کرسکیں۔ یہ تمام افراد 20کی دہائی کے اوائل کی اُمور کے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل شام میں داخل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے والدین کو پیغامات روانہ کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ شامیوں کی مدد کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کررہے ہیں ۔ طب کے 9طالب علم روزنامہ ’’ دی ٹیلی گراف ‘‘ کے بموجب شام منتقل ہوچکے ہیں ۔ اُن کے والدین میں سے ایک نے جو برطانیہ میں مقیم ہیں اپنی بیٹی کو اور اُس کے ساتھی طب کے طالب علم کو وطن واپسی کی ترغیب دی تھی لیکن وہ ترکی سے متصل شام کی سرحدپارکر کے اُس ملک میں داخل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے منصوبہ پوشیدہ رکھے تھے اور برطانیہ سے اپنے تعلق کا انکشاف نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے صرف سرحد پر پہنچنے کے بعد بی بی سی کے نمائندے سے انکشاف کیا کہ وہ سوڈان کے دارالحکومت سے بذریعہ طیارہ 12مارچ کو استنبول آئے اور ایک بس کے ذریعہ اس کے اگلے دن سرحد پارکر کے شام میں داخل ہوئے ۔ والدین کا دعویٰ ہے کہ انہیں برطانیہ ۔ ترکی عہدیداروں نے درکار مدد فراہم نہیں کی ۔ برطانیہ کے شہری سوڈانی نژاد 9 طلبہ سمجھا جاتا ہے کہ ایک امریکی نژاد سوڈانی اور ایک کینیڈا نژاد سوڈانی کے ساتھ شام میں داخل ہوچکے ہیں ۔