حیدرآباد 16 جون ( آئی این این ) جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے کہا کہ کل چہارشنبہ کو سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تعلق سے تمام پیٹرنس اور ٹیمیں اپنے اپنے الاٹ کردہ علاقوں کا نوڈل آفیسروں کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے اب تک کے کاموں میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔ سومیش کمار نے تمام متعلقہ عہدیداروں ‘ نوڈل آفیسروں وغیرہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے الاٹ کردہ علاقوں میں بروقت موجود رہیں تاکہ پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے ۔