شمس آباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے پروگرام سوچھ حیدرآباد کے تحت سرکاری دواخانہ شمس آباد میں سوچھ بھارت مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر شمس آباد تحصیلدار وینکٹا ریڈی نے عہدیداروں کو حلف دلایا کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں گے ۔ شمس آباد اے سی پی سدرشن نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین پروگرام ہے ۔ صاف صفائی سے اچھی صحت برقرار رہتی ہے ۔ شمس آباد پولیس کی جانب سے سرکاری دواخانہ شمس آباد کی ذمہ داری لی گئی جس کے تحت ہفتہ میں ایک مرتبہ صاف صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ اے سی پی نے کہا کہ دواخانہ کی مکمل تعمیر و ترقی کے لیے مزید فنڈ حاصل کیا جائے گا اور اندرون تین ماہ کام کی تکمیل کر کے دواخانہ کا آغاز کیا جائے گا ۔ اے سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے اپنے گھروں اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھیں۔ اس موقع پر چکلہ ایلما منڈل صدر نے کہا کہ سوچھ بھارت کے تحت صفائی کے انتظامات ہر ماہ کرنا چاہئے ، جس سے ہماری شہر بھی صاف ستھرا نظر آئے گا ۔ عوام کچرے کو یہاں وہاں پھینکنے کے بجائے کوڑے دان کا استعمال کریں ۔ سوچھ بھارت پروگرام میں شمس آباد اے سی پی سدرشن ، تحصیلدار وینکٹا ریڈی ، ایم پی ڈی او شیشاگری شرما ، ای او آر ڈی رمنا مورتی ، آر جی آئی انسپکٹر سدھاکر ، محمد شمس الدین نائب سرپنچ ، محمد ناصر ، ہری پرساد ریڈی ، وی سرینواس ، ویرشیم ، این سرینواس سب انسپکٹران کے علاوہ پولیس اسٹاف ، گرام پنچایت اور منڈل پریشد اسٹاف وغیرہ موجود تھے ۔۔