سوچھ تلنگانہ کے لیے آج سرپنچس کا ریاستی سطح کا کنونشن

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سوچھ تلنگانہ کے لیے سرپنچس کا ریاستی سطح کا کنونشن 28 جون کو 11 بجے دن سے انٹی ٹیوٹ آف انجینئرس ، خیریت آباد ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی جوپلی کرشنا راؤ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ میڈیا کوآرڈینٹر روی کانت نے کہا کہ اس کنونشن کے انعقاد کا مقصد ترقیاتی کاموں کیلئے سرپنچس کو متحرک کرنا اور سنیٹیشن وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔۔