حیدرآباد 27اپریل (یواین آئی )سوچھ تلنگانہ نشانہ کے حصول کے لئے تعاون دینے نکیتا نامی لڑکی نے دو سو کیلومیٹر کی میراتھن کی شروعات کی۔اسے سوچھ تلنگانہ کے لئے دوڑ نام دیا گیا ہے ۔حیدرآباد کے گن پارک یادگار شہیداں پر تلنگانہ تحریک کے شہیدوں کو خراج پیش کرنے کے بعد اس لڑکی نے اپنی دوڑ کا آغاز کیا۔سی پی آئی کے لیڈر کے نارائنا نے اس موقع پرجھنڈی دکھائی۔نکیتانے قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ سوچھ حیدرآباد کے نشانہ کے ساتھ یہ دوڑ کر رہی ہے اور وہ روزانہ تقریبا60کیلومیٹر دوڑ میں حصہ لے گی اور اس دوران لوگوں میں سوچھ تلنگانہ سے متعلق بیداری پیداکرے گی۔نارائنا نے کہاکہ کھیل کود کے جذبہ کے ذریعہ سوچھ تلنگانہ کے حصول کے لئے بیداری ایک اچھا قدم ہے ۔