نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت شہری ترقی نے سوچھ بھارت مشن برائے سال 2014-15 ء کے تحت پہلے مرحلہ میں 10 ریاستوں کیلئے 459.93 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ لوک سبھا میں آج مملکتی وزیر شہری ترقیات بابل سپریو نے ایک تحریری جو اب میں بتایا مہاراشٹرا کیلئے 135 کروڑ کرناٹک کیلئے 80.01 کروڑ مغربی بنگال کیلئے 64.01 کروڑ اور گجرات کیلئے 40.95 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں جبکہ آندھراپردیش نے 40 کروڑ ، بہار نے 37.72 کروڑ ، چھتیس گڑھ نے 30.79 کروڑ مدھیہ پردیش نے 18.81 کروڑ ، منی پور نے 11.21 کروڑ اور اڈیشہ نے 1.43 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بھارت مشن کے تحت سال 2018 ء تک شہری علاقوں میں 1.04 کروڑ بیت الخلاؤں کی تعمیر کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔