سوپور ہلاکتوں کی پابند وقت تحقیقات کی ہدایت

چیف منسٹر مفتی سعید کی جانب سے خصوصی اجلاس کی طلبی
سرینگر ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے سوپور نے سوپر ہلاکتوں کی اندرون مقررہ وقت تحقیقات کا حکم دیا اور اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے چہارشنبہ کو متحدہ ہیڈکوارٹرز پر ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ ’’چیف منسٹر سوپور میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سخت نوٹ لیا ہے اور محکمہ داخلہ کو تیز رفتار تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کی ہے تاکہ تمام شہریوں کو پرامن و محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر غور کیلئے 17 جون کو متحدہ ہیڈکوارٹرز پر ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واقعات کے مختلف پہلوؤں کو متحدہ ہیڈکوارٹرز پر ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واقعات کے مختلف پہلوؤں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پولیس تیز رفتار تحقیقات کررہی ہے اور موثر تحقیقات کا عمل جاری رکھنے کیلئے ایک خصوصی نگرانکار میکانزم تشکیل دیا گیا ہے۔ تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔