سوپر ہرکیولس طیاروں کیلئے امریکی ساز و سامان کی خریداری

واشنگٹن۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہندوستانی فضائیہ کو انتہائی چاق و چوبند اور کسی بھی مہم کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والے بیڑہ میں تبدیل کرنے کے لئے اس کے C-130J سوپر ہرکیولس کارگو کیلئے 96 ملین ڈالرس پر مشتمل ساز و سامان، اسپیئر پارٹ اور لاجسٹکل سپورٹ کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ ہندوستان کو اس نوعیت کا تعاون اپنے سوپر ہرکیولس طیاروں کے لئے چاہئے تاکہ کسی بھی آفت ناگہانی یا آفات سماوی کے دوران حالات سے نمٹنے ان کا بروقت اور بہتر طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔ ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے یہ بات کہی۔ ہندوستان نے ان ہی کارگو طیاروں کا استعمال نیپال کے زلزلہ متاثرین کو امدادی ساز و سامان کی فراہمی اور وہاں پھنسے ہوئے افراد کے بحفاظت تخلیہ کیلئے کررہا ہے۔