سونبھدر،29اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سونبھدر کے کون علاقہ میں اسہال سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور 15دیگربیمار ہیں ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ گاؤں پنچایت نوڈیہا میں اسہال سے متاثرہ نیتو(12)کی بدھ کو اور رام ولاس چیرو(70)کی اتوارکو موت ہوگئی۔ انھوں نے بتایاکہ ابھی 15لوگ بیمار ہیں اور انکا علاج جاری ہے ۔ محکمہ صحت کے اعلی افسران نے بتایاکہ آلودہ پانی پینے سے ایک ہفتہ سے گاؤں پنچایت نوڈیہا میں اسہال کا سلسلہ جاری ہے ۔ متاثرین کی خیریت معلوم کرنے کے لئے چیف میڈیکل افسر ایس پی سنگھ بھی موقع پر گئے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ عام مریضوں کو دوا دی گئی ہے اور شدید طورپر بیمار مریضوں کو داخل کرایاگیاہے ۔