سونے کی کان بیٹھ جانے سے ایک مزدور ہلاک

جکارتہ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے سلاویسی صوبہ میں واقع سونے کی ایک غیرقانونی کان کے اچانک بیٹھ جانے سے ایک کانکن ہلاک جبکہ درجنوں دیگر کارکن زندہ دفن ہوگئے۔ بچاؤ کاری عملہ کان میں پھنسے ہوئے دیگر مزدوروں کو تلاش کررہا ہے جبکہ کچھ مزدوروں کو بار نکال کر انہیں ہاسپٹل روانہ کیا گیا۔