نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قدر میں آج صرافہ بازار میں بہتری آئی ہے اور وہ 300 روپئے بڑھ کر 29,550 روپئے فی 10 گرام ہوگیا جو بنیادی طور پر عالمی اثرات اور دیسی جویلرس کی جانب سے خریداری کے بڑھتے رجحان کے سبب ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا اور 1,170 روپئے بڑھ کر فی کیلوگرام 40,470 روپئے ہوگئی ہے۔ صنعتی یونٹوں اور سکہ سازوں کی طرف سے چاندی کی طلب میں اضافہ اس کا سبب بتایا جارہا ہے۔
فوجی سربراہ کی گورنر ووہرہ سے ملاقات
سرینگر 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے گورنر جموں و کشمیر این این ووہرہ سے یہاں ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے داخلی اور بیرونی سکیوریٹی انتظام و انصرام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری ترجمان نے کہاکہ راوت اور ووہرہ کی یہ ملاقات کل رات یہاں راج بھون میں ہوئی ۔ راوت نے فوجی نقطہ نظر سے حالات کی گورنر کو آگہی کرائی۔