سونے کی قیمت میں 20 ہزار تک گراوٹ کا امکان

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں گزشتہ 5 سال کے دوران پہلی مرتبہ سونے کی قیمت فی 10 گرام 20,500 روپئے تک گھٹ جائے گی ۔ بشرطیکہ جاریہ سال امریکی قرضوں کی شرح سود میں اضافہ ہوجائے گا۔ انڈین ریٹنگلس اینڈ ریسرچ (انٹرا) کے بموجب جاریہ مالیاتی سال میں سونے کی قیمتوں پر منفی اثر برقرار رہے گا اور امریکی فیڈرل بینک شرح سود میں اضافہ کرے گا تو بہت جلد سونے کی قیمت 20,500 روپئے سے 20,000 روپئے تک گھٹ جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر قیمتی دھات کی قیمت میں فی اونس 900-1,050 امریکی ڈالر تک گراوٹ آسکتی ہے۔ باور کیا جاتاہے کہ امریکہ کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے امکانات کے پیش نظر معاشی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے جس کے باعث سونے کی قیمت مسلسل گرتے جارہی ہے۔