نئی دہلی ۔ /18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں گزشتہ پانچ ماہ کے مقابل کمی درج کی گئی ہے ۔ 250 روپئے کی کمی کے ساتھ 30,800/- روپئیفی 10 گرام قیمت ہے ۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے رجحان اور اندرون ملک زیورات کی طلب میں گراوٹ کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ چاندی کی قیمت میں بھی فی کیلو گرام 620 روپئے کی کمی آئی ہے ۔ اس وقت صرافہ بازار میں چاندی فی کیلو گرام 39,200/- روپئے ہے ۔