نئی دہلی ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونے کی قیمت میں آج مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ دیکھی گئی ۔ مقامی جیویلرس کی جانب سے طلب میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کے رجحان کا ہندوستانی صرافہ بازار پر بھی اثر پڑا ۔ آج اس قیمتی دھات کی قیمت میں 90 روپئے کی کمی ہوئی اور یہ 29,220 روپئے فی دس گرام رہی ۔ اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں 435 روپئے کا اضافہ ہوا اور یہ 38,700 روپئے فی کیلو رہی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں 99.9 فیصد خالص سونے کی قیمت 29,220 اور 99.5 فیصد کی قیمت 29,070 روپئے فی دس گرام رہی ۔ گزشتہ دو دن سے سونے کی قیمت میں کمی واقع ہورہی ہے ۔