نئی دہلی ۔29 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سونے کی قیمت میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ فی 10 گرام 70 روپئے کی کمی کے ساتھ 31,080 روپئے درج کی گئی ہے جبکہ عالمی سطح پر زیورات اور سونے کی طلب میں کمی دیکھی گئی ۔ چاندی کی قیمت میں بھی 170 روپئے کی کمی آئی ہے ۔ قیمت فی کلوگرام 38,300 روپئے ہے۔ صرافہ بازار کے تاجروں نے کہاکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے رجحان کے باعث یہ گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ مقامی سطح پر بھی سونے کی طلب میں کمی آئی ہے ۔