سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ

ممبئی ۔ 24جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی فرمس کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ مقامی سطح پر جیویلرس کی جانب سے سونے کی خریدی میں تیزی آئی ہے ۔ اس لئے سونے کے بیوپاریوں کی خریدی کی شرح میں اضافہ کے بعد مسلسل آج چوتھے دن بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ۔ 185 روپئے اضافہ کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 30,275 روپئے رہی ۔ صرافہ مارکٹ میں آج سونے کی قیمت مذکورہ سطح پر آکر رکی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 385 روپئے کی چھلانگ آئی اور یہ 39,145 فی کیلوگرام درج کی گئی ۔