سونے کی اسمگلنگ کرنے والے باپ بیٹی گرفتار

نئی دہلی ۔ 8 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) تین افراد بشمول ایک باپ اور بیٹی کو بین الاقوامی طیرانگاہ سے مبینہ طور پر سونا اسمگل کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا جس کی قیمت زائد از دو کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔ باپ اور بیٹی کل دوحہ سے آئے تھے جبکہ ان کی جان پہچان والے ایک دیگر شخص نے دوبئی سے فلائیٹ پکڑی تھی کسٹم افسران نے آئی جی آئی ایرپورٹ پر ان کی آمد کے بعد سامان کی تلاشی لی تو انہیں کچھ نہیں ملا لیکن حیرت انگیز طور پر کسٹم عہدیداران نے جب گہرائی سے جانچ پڑتال کی تو انہیں سونے کی اینٹیں اس ٹرالی میں نظر آئیں جو عام طور پر سامان لیکر ایرپورٹ سے باہر آنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اس طرح کسٹم عہدیداران نے سونے کی نو اینٹیں ضبط کرلیں جن میں ہر ایک اینٹ کا وزن ایک کیلو تھا اور ان کی مجموعی قیمت 2.2 کروڑ روپئے تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ باپ بیٹی کا تعلق احمد آباد سے ہے جبکہ تیسرا شخص ممبئی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔

دلت لڑکی کا اغواء اور قتل
دہرہ دون ۔ 8 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہری دوار ڈسٹرکٹ میں ایک نابالغ دلت لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ رونما ہوا ۔ ایس ایس پی ہری دوار راجیو سروپ نے کہا کہ گزشتہ شام کچھ گاوں والوں کو ایک کھیت سے لڑکی کی نعش دستیاب ہوئی جس کے جسم پر کاٹے جانے کے نشان موجود تھے ۔ اطلاعات کے مطابق متوفیہ سرکاری بورڈنگ اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ تھی جو سرمائی تعطیلات میں اپنے والدین کے چھٹیاں گزارنے وہاں آئی تھی لیکن کل شام سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی ۔ رات دیر گئے بھی جب وہ گھر واپس نہیں آئی تو اس کے والدین پریشان ہوگئے اور گاوں والوں کے ساتھ لڑکی کی تلاش میں نکل پڑے ۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد لڑکی کی نعش گنے کے کھیتوں سے دستیاب ہوئی ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا ہے لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں