سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ

نئی دہلی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کسٹمز عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی ایرپورٹ پر دو افراد کو مبینہ طور پر 1.66 کروڑ روپیوں کا سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک علیحدہ واقعہ میں چہارشنبہ کو احمدآباد سے دہلی آنے والے آدمی کو بھی روک لیا گیا۔ کسٹمز محکمہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہاس مسافر کے پاس سے 43 کیلو گرام وزن کی تین انگوٹھیاں برآمد ہوئیں۔ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ یہ سونا دوبئی سے اسمگل کیا گیا تھا۔