کوچی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی اسمگلنگ کیلئے ایک شخص نے انتہائی انوکھا طریقہ کار اختیار کیا اور اس نے سونے کو مائع کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے اسے کنڈوم میں رکھ کر کسٹمس آفیسرس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ دوبئی سے آنے والے اس مسافر کے لگیج کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں 4 پلاسٹک کے بیاگس دستیاب ہوئے جن میں رنگ برنگی مائع کنڈوم میں رکھا ہوا تھا، اس کی جانچ پر پتہ چلا کہ دراصل یہ پگھلا ہوا سونا ہے۔ اس کا وزن 5.345 کیلوگرام تھا۔ یہ مسافر جس کا تعلق کسراگوٹ سے ہے، ایرانڈیا ایکسپریس فلائیٹ سے ندوم بسری ایرپورٹ پہونچا اور شک کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گئی۔ یہ پہلا واقعہ ہے جہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کسی مسافر کے پاس سے مائع کی شکل میں سونا ضبط کیا گیا ہے۔