سونیا گاندھی کے سیما آندھرا میں انتخابی مہم سے گریز کا امکان

حیدرآباد 10 اپریل ( این ایس ایس ) صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی امکان ہے کہ سیما آندھرا میں انتخابی مہم میں حصہ لینے سے گریز کرینگی کیونکہ یہاں تقسیم ریاست کی وجہ سے انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ حالانکہ کانگریس قائدین اور بشمول کچھ امیدوار چاہتے ہیں کہ سونیا گاندھی ان حلقوں میں مہم چلائیں لیکن کہا جارہا ہے کہ سونیا گاندھی علاقہ کا دورہ کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی تلنگانہ میں کانگریس امیدواروں کے حق میں مہم چلائیں گے تاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خیر سگالی جذبات سے فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ اس دوران صدر تلنگانہ پردیش کانگریس مسٹر پنالہ لکشمیا نے بتایا کہ سونیا گاندھی 16 اپریل کو کریمنگر میں جلسہ سے خطاب کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوجائے تو مسلم اقلیت کے مسائل کا جائزہ لینے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پر مسلمانوں سے دھوکہ کا الزام عائد ۔