نئی دہلی ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کی صحت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور طبی معائنوں کی رپورٹس بھی حوصلہ افزاء ہے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ آج صبح سونیا گاندھی کے مختلف طبی معائنے کئے گئے جس میں یہ پتہ چلا کہ ان کی صحت میں نمایاں بہتری ہورہی ہے۔ تنفسی عارضہ کا شکار سونیاگاندھی کو جمعرات کی شب ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ سر گنگارام ہاسپٹل کے چیرمین ڈاکٹر ایس رانا نے بتایا کہ سونیا گاندھی خود کو کافی بہتر محسوس کررہی ہے۔ ڈاکٹرس ان پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔