نئی دہلی۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 ( تلنگانہ بل ) کی کامیابی کے ساتھ پارلیمنٹ میں منظوری اور علاقہ تلنگانہ کو علحدہ ریاست کا درجہ دینے کے وعدہ کی تکمیل کے بعد کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اب سیما آندھرا علاقہ میں اپنی پارٹی کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے سیما آندھرا عوام اور کانگریس قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے اطمینان دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے آج سیما آندھرا کے مرکزی و ریاستی وزراء سے ملاقات کی اور ان کی نمائندگیوں کی ہمدردانہ سماعت کی۔ انہوں نے وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے جذبات و احساسات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں دلاسہ دیں۔ ریاستی وزیر کونڈورو مرلی موہن نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول نے سیما آندھرا کرنے سے اتفاق کیا ہے۔