حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کانگریس کے نائب صدر 21 اور 25 اپریل کو اور صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی 27 اپریل کو دورہ کرکے جلسوں اور روڈ شوز سے خطاب کریں گے ۔ تلنگانہ میں کانگریس اپنی انتخابی مہم کو تیز کرچکی ہیں ۔ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی کریم نگر میں منعقد ہوئے جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا کرچکے ہیں ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی قیادت سے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے مزید جلسے کرانے کی اپیل کرچکی ہے جس سے پارٹی ہائی کمان نے اتفاق کیا ہے ۔ 21 اپریل کو کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اضلاع نظام آباد اور محبوب نگر کا اور 25 اپریل کو اضلاع ورنگل اور حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی انتخابی مہم ختم ہونے سے ایک دن قبل 27 اپریل کو میدک میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گی ۔ مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے علاقہ تلنگانہ میں منعقد ہونے والے جلسوں کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت قائم ہوگی وہ علاقے تلنگانہ کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے کانگریس قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے بعد عوام کا کانگریس پر اعتماد بڑھ گیا ہے ۔ گذشتہ 10 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہویء عوام دوبارہ کانگریس کو اقتدار سونپنے کی تیاری کررہے ہیں اور کانگریس قائدین و کارکنوں میں جوش و خروش ہے جو کانگریس کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔