نیویارک ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس پارٹی سونیا گاندھی اپنے خلاف ایک سکھ رائٹس گروپ کے دائر کردہ انسانی حقوق خلاف ورزی کے مقدمہ میں یہاں حلفیہ بیان نہیں دیں گی، اُن کے اٹارنی نے یہ بات کہی۔ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے سونیا گاندھی کے اٹارنی روی بترا نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وہ اس کیس میں حلفیہ بیان نہیں دیں گی۔
ایس ایف جے کے لیگل اٹارنی گرپتونت سنگھ پنون نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مدعا علیہان امریکی وفاقی عدالت سے درخواست کریں گے کہ صدر کانگریس سے سپٹمبر 2013ء میں امریکہ میں اُن کی موجودگی اور انھیں جاری کردہ سمنس کے بارے میں اُن کا حلفیہ بیان لیا جائے۔ سونیا گاندھی نے اس مقدمہ کو خارج کردینے کیلئے اپنی تحریک کی تائید میں ایک نیا ڈیکلیریشن 13 جنوری کو امریکی عدالت میں پیش کیا ہے۔ ایس ایف جے کو وفاقی عدالت نے یہ ’’جانچ کرلینے‘‘ کیلئے 6 فبروری تک وقت دیا ہے کہ آیا سونیا گاندھی گزشتہ سال 2 سپٹمبر اور 9 سپٹمبر کے درمیان اس شہر میں موجود تھیں