راجکوٹ ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوائن فلو سے متاثر ہوگئی ہیں اور ایک خانگی ہاسپٹل میں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ راجکوٹ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ممکن ہے ممبئی میں فزیکل ٹرینر کے ذریعہ وہ وبائی مرض کا شکار ہوئی ۔ 29 سالہ اداکارہ یہاں راجشری پروڈکشن کی فلم ’’ پریم رتن دھن پائیو ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔