سونامی وارننگ ٹیسٹ پر دو روزہ ماک ڈرل کا آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سونامی ماک ڈرل جس میں ہندوستان کے علاوہ انڈین اوشین کے دیگر 23 ممالک شریک ہورہے ہیں کا چہارشنبہ کو آغاز عمل میں آیا ۔ اس دو روزہ ماک ڈرل کو 10 wave 16 کا نام دیا گیا ہے ۔ اس ڈرل کا آئی او سی یونیسکو کی جانب سے اہتمام کیا گیا ۔ اس ڈرل کے سورس انڈین اوشین نامی وارننگ اینڈ میگیشن سسٹم کی کارکردگی کا پتہ چلاتا ہے ۔ 26 دسمبر 2004 کو انڈین اوشین میں شدید سونامی برپا ہوئی تھی جب کہ اس سونامی میں زائد از 2 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ یہ سونامی انڈونیشیا کے شہر سوماترا میں 9.2 اسکیل پر آئے زلزلہ کے سبب برپا ہوئی تھی ۔ ماک ڈرل میں ہندوستان کے مختلف ساحلی علاقوں بشمول انڈومان نکوبار ، اڈیشہ ، آندھرا پردیش ، ٹاملناڈو ، مغربی بنگال ، کیرالا ، گجرات اور گوا سے زائد از 35 ہزار افراد حصہ لیں گے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے سونامی وارننگ کی مستعدی کو پرکھنے کے لیے نو ساحلی اضلاع میں ایک ایک دیہات کا انتخاب کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ماک ڈرل کے دوران وارننگ سسٹم ، سونامی کے تئیں پیشن گوئی ، سونامی خطرے سے چوکس رہنے کے تدابیر ، عوامی شعور بیداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ماک ڈرل جس کو 10 wave 16 کا نام دیا گیا ہے کے اہم مقاصد میں مواصلاتی رابطہ ڈیسزاسٹر مینجمنٹ متعلقہ اور مقامی حکام کی صلاحیتوں کی جانچ کی جائیں گی ۔ انڈین سونامی ارمی وارننگ سنٹر (ITEWC) انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سرویس (INCOIS) حیدرآباد سونامی زلزلہ کے اندرون دس منٹ اس کی پہچان کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس دو روزہ ماک ڈرل کے دوسرے دن جمعرات کو ایران اور پاکستان کے شمال مغرب بحر ہند میں آئے 9.0 پیمانے زلزلہ کے وارننگ ٹسٹ کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔