سڈنی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جیالوجیکل سروے کے بموجب آج سولومان جزائر میں 6.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور کوئی بڑا نقصان بھی نہیں ہوا۔ عہدیداروں کے بموجب یہ زلزلہ سطح زمین سے 19 کیلو میٹر نیچے محسوس کیا گیا جس کے بعد 4.9 شدت کے مابعد جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ سونامی وارننگ سنٹر نے کہا کہ جو ڈاٹا اس کے پاس دستیاب ہے اس کے مطابق اس زلزلہ کے باعث کسی سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ سولومان جزائر ایسے علاقہ میں واقع ہے جہاں جغرافیائی حالات اور محل وقوع کے مطابق اکثر و بیشتر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔ بعض زلزلے زیادہ نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں۔