سوشیل ویلفیر ڈگری کالج فار ویمن میں گیسٹ فیکلٹی کے لیے ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ڈاکٹر آر ایس پروین کمار سکریٹری ٹی ایس ڈبلیو آر ای آئی ایس کے بموجب سوشیل ویلفیر ریزیڈنشیل ڈگری کالجس فار ویمن میں ٹیچنگ فیکلٹی سلیکشن کے لیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 5 جون مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ امتحان 12 جون کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ ہال ٹکٹس 7 جون سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوسائٹی کے ویب سائیٹ tswreis.telangana.gov.in سے بذریعہ آن لائن ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کریں ۔۔