لاہور۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمریان خان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کو سوشیل میڈیا پر پاکستانی افواج کے تمعلق توہین آمیز ریمارکس تحریر کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ سوشیل میڈیا پر پاکستانی فوج اور حکومت کے درمیان پائے جانے والے مبینہ اختلافات کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ کارکن کے خلاف ملک کے پہلے تنازعہ سائبر قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کل تحریک انصاف پارٹی کے کارکن عدنان افضل کو لاہور سے گرفتار کیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی فوج کے لئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا اور ساتھ ہی حکمراں جماعت پی ایم ایل (این) کے کچھ وزراء کی بھی مبینہ طور پر توہین کی۔