مظفر نگر 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر قابل اعتراض ریمارکس پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان نے آج خود کو عدالت کے خودسپرد کردیا۔ گورور تومر کے خلاف فیس بُک پر مبینہ نفرت انگیز ریمارک پر کیس درج کیا گیا تھا۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 66A آئی ٹی ایکٹ کے تحت نیٹ ورک کے ذریعہ قابل اعتراض ریمارک روانہ کرنے پر سزا دی جاتی ہے۔ اِس نوجوان نے 25 اپریل کو شاملی میں قابل اعتراض ریمارک کیا تھا۔ جمعیۃ العلماء ہند کے یوپی یونٹ کے صدر مولانا جمال الدین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اِس نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا۔