نئی دہلی : سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق قومی صدر اے سعید کا کل شام ۵؍ بجے اپنے آبائی وطن مالاپور کیرالا میں انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ چند روز سے ایم وی آر کینسر اسپتال کالی کٹ کیرالا میں شریک تھے ۔ ان کی تدفین آج صبح ۹؍ بجے مالا پورم میں عمل میں آئی ۔ ان عمر ۶۴؍ سال تھی ۔ ان کے انتقال کی خبرسے مسلمانو ں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں شامل ہیں ۔
مرحوم سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر تھے اور ان کی صدارت میں ایس ڈی آئی پی آئی کافی فروغ پایا ۔ اے سعید پاپولر فرنٹ آف انڈیا میں نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن بھی تھے ۔ مرحوم کئی ریاستوں میں لوک سبھا ، اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا ۔