بی جے پی ورکرس کو امیت شاہ کی ہدایت
نئی دہلی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے شائقین اور دہلی یونٹ کے پارٹی حمایتی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ ’’جعلی خبریں‘‘ سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں جس سے نہ صرف ان کی بلکہ اس ذریعہ پارٹی کا وقار اور عزت میں زبردست کمی آئی گی۔ اپنے خطاب میں امیت شاہ نے پارٹی کارکنوں اور حمایتیوں کو مودی حکومت کے چار برسوں میں کامیابیوں کی تفصیل پیش کی۔ اس خطاب میں موجود ایک شریک نے بشرط اخفائِ شناخت بتایا کہ امیت شاہ نے جو پارٹی پریسیڈنٹ ہیں، تلقین کی کہ جعلی یا فرضی تصاویر، جعلی ڈاٹا اور جعلی پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارمس ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ پر پوسٹ کرنے سے احتراز کرنے کا مشورہ دیا اور سختی سے اپنے آپ کو روکے رکھنے کی تلقین کی۔ یہ میٹنگ این ایم ڈی سی کنونشن سنٹر، نئی دہلی میں 300 پارٹی ورکرس اور حمایتیوں سے زائداز 10 ہزار فالوورس سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ہیں۔ بجائے اس کے، صدر پارٹی، امیت شاہ نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر بی جے پی کے چار برسوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور کانگریس دور حکومت ان کی کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہوئے پیغامات پوسٹ کریں۔