حیدرآباد4مارچ (یواین آئی)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام سہ روزہ ورکشاپ ‘ مستقبل کی صحافت میں سوشل میڈیا ذرائع کا استعمال’’ کا 5 تا 7 مارچ اہتمام کیا جارہا ہے ۔ افتتاحی اجلاس صبح 9-30 بجے لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ بزرگ صحافی سید وقار الدین، ایڈیٹر ان چیف، رہنمائے دکن مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر شعبہ کے اولیاؤ سرپرستانِ طلبہ و فارغین کا اولین اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، صدارت کریں گے ۔ ممتاز صحافی جناب ستیش جیکب، سابق ڈپٹی بیورو چیف بی بی سی مہمانِ اعزازی ہوں گے ۔ افتتاحی اجلاس کے فوری بعد دوپہر 12 تا ایک بجے شعبہ کے سمینار ہال اولیائے طلبہ اور اساتذہ کا اجلاس ہوگا۔ ممتاز صحافی جناب پنکج پچوری، بانی ایڈیٹر ان چیف، گو نیوز، نئی دہلی،مشہور صحافی جناب شمس طاہر خان، آج تک، نئی دہلی؛ محترمہ سادھیکا تیواری، ملینیل میڈیا پروفیشنل، نئی دہلی؛ جناب عامر حق، ریسڈنٹ ایڈیٹر ٹائمس ناو، لکھنو؛ محترمہ سربھی ملک، گوگل نیوز لیب، نئی دہلی؛ جناب سید خالد شہباز، سی ای او، میڈیا پلس، حیدرآباد ریسورس پرسنس میں شامل ہوں گے ۔ ورکشاپ میں ممتاز صحافی، طلبہ کو تکنیکی تربیت دیں گے اور صحافت کے گر سکھائیں گے ۔ صدر شعبہ نے اولیائے و فارغین سے اولین اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔