نیویارک 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والے گورے امریکی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع کے بموجب پولیس نے 52 سالہ مشتبہ شخص کو اس وقت گولیاں ماریں جب اس نے روکے جانے پر پولیس اہلکاروں کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔