حیدرآباد۔3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم کو امریکی کمپنی اوراکل میں سالانہ 79.18 لاکھ روپئے پیکیج کی ملازمت حاصل ہوئی ہے۔ سوریا پیٹ کے شیخ نذیر بابا نے آئی آئی ٹی کانپور میں انجینئرنگ سال آخر کے طالب علم ہیں۔ انہیں یہ پیشکش ایسے وقت ہوئی جبکہ ابھی تعلیم پوری ہونے کے لئے ایک سال باقی ہے۔ نذیر بابا نے سوریاپیٹ کے نوودیا اسکول سے تعلیمی سال 2008-09 میں شاندار تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے ساری ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔