سورت میں جی ایس ٹی کیخلاف احتجاج

سورت ۔3 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس نے آج پارچہ تاجروں پر جو جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج کررہے تھے لاٹھی چارج کیاجس میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ سورت کے پولیس کمشنر نے کہا کہ پارچہ جات کے تاجروں کے بموجب پارچہ کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ قبل ازیں کبھی پارچہ جات پر اس قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا تھا ۔ آج کے احتجاج کا اہتمام جی ایس ٹی سنگھرش سمیتی کے عہدیداروں نے کیا تھا ۔ وہ مرکزی وزیر فینانس سے ملاقات کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔