سوامی اسیمانند مغربی بنگال میں بی جے پی امور کیلئے منتخب

کولکتہ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی مغربی بنگال شاخ منصوبہ بنا رہی ہیکہ ہندوتوا کے پرچارک سوامی اسیمانند کو پارٹی کے استحکام کیلئے ریاست مغربی بنگال میں کام کرنے کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ انہیں حال ہی میں مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ میں باعزت بری کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر عہدیدار نے اطلاع دی کہ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اس تجویز پر غور کررہے ہیں۔