سوائین فلو سے ایک اور شخص فوت ‘ تعداد 22 ہوگئی

حیدرآباد 26 جنوری ( پی ٹی آئی ) سوائن فلو سے آج ایک اور شخص کی موت واقع ہوگئی ہے اور اس طرح ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ڈسمبر سے اب تک اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ڈائرکٹر نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس ڈاکٹر نریندر ناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ کل شام سے ایک اور شخص کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں وسط ڈسمبر سے اب تک سوائین فلو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 تک جا پہونچی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ڈسمبر کے مہینے میں 9 اموات ہوئی تھیں اور جنوری سے اب تک جملہ 13 اموات واقع ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر سوائن فلو کمیٹی یومیہ اساس پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے آج گاندھی ہاسپٹل میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور انہوں نے سوائن فلو کی تفصیلات معلوم کرکے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔