حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز ) سوائین فلو سے تلنگانہ میں ایک اور شخص کی موت ہوگئی ۔ اس طرح جنوری سے اب تک اس وائرس یس فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت نے اطلاع دی کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد اس وائرس سے فوت ہوا ہے جبکہ صرف آٹھ نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب منگل کو جن نمونوں کی جانچ کی گئی تھی ان میں صرف آٹھ افراد میں اس وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام نے جنوری سے اب تک جملہ 6,512 افراد کے نمونوں کی جانچ کی تھی جن میں 2,083 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے ۔