حیدرآباد 3 جون ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں یکم اگسٹ 2016 سے 2 جون 2017 تک سوائین فلو اور دوسری پیچیدگیوں کے نتیجہ میں 22 افراد زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں۔ ریاستی حکومت نے آج یہ بات بتائی ۔ سوائین فلو کے تعلق سے حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس وقفہ کے دوران جملہ 11,131 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن میں 1,518 نمونوں میں سوائین فلو کا وائرس پایا گیا تھا ۔بلیٹن کے بموجب کل بھی حکومت کی جانب سے جملہ 16 نمونوں کو معائنوں کیلئے روانہ کیا گیا تھا جن کی رپورٹ مل چکی ہے تاہم ان میں ایک بھی کیس سوائین فلو کا نہیں ہے ۔ حکومت نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ ریاست میں تمام دواخانوں اور پرائمری ہیلت مراکز پر ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس کے علاوہ یہاں سوائین فلو کے معائنوں کیلئے ٹسٹنگ کٹس بھی دستیاب رکھے گئے ہیں ۔