حیدرآباد 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) ماہ جنوری میں ریاست تلنگانہ میں سوائین فلو وائرس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت نے یہ بات بتائی ۔ حکومت کے بموجب ماہ جنوری کے دوران ریاست میں جملہ 549 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 30 جنوری کے مابین جملہ 1,581 افراد کے معائنے کئے گئے جن میں 549 افراد متاثر پائے گئے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ عوام کو اس سلسلہ میں احتیاط کرنی چاہئے اور بخار ‘ کھانسی اور اعضا شکنی کی شکایت پر فوری ڈاکٹروں سے رجوع کرنا چاہئے ۔ متاثرہ افراد کو الگ رکھا جانا چاہئے ۔