حیدرآباد۔2 فبروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے 18 نئے کیسس کا پتہ چلا ہے جبکہ گزشتہ سال یکم اگست سے اب تک H1N1 وائرس اور دیگر وبائی امراض کے سبب 13 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا کہ کل 85 مشتبہ کیسس کی جانچ کی گئی جن میں 18 مثبت پائے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ادویات کا خاطر خواہ ذخیرہ اور ٹسٹنگ کٹس کی کافی تعداد دستیاب ہے۔