سوائن فلو کے 15 نئے کیسیس

حیدرآباد۔ 23 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے 15 نئے کیسیس کا پتہ چلا ہے جس کے بعد گزشتہ سال یکم اگست سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 682 ہوگئی ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 94 نمونوں کی طبی جانچ کی گئی جن میں 15 کیسیس H1N1 سے متاثرہ پائے گئے۔ گزشتہ سال یکم اگست سے اب تک تقریباً 5,449 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادویات کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔