حیدرآباد۔6اپریل ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے مزید 12 نئے کیسیس کا انکشاف ہوا ہے ۔اس سال کے آغاز کے بعد ایچ ون این ون(H1N1) وباء سے ریاست میں تاحال 77افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ کیمطابق یکم جنوری تا 4اپریل سوائن فلو کے مشتبہ متاثرین کے 7,481نمونوں کے معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 2,301 مثبت پائے گا ۔ اس وباء سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77ہوگئی ہے ۔