سوائن فلو کا میڈیکل ٹسٹ فوری کرنے چندرابابو نائیڈو کی ہدایت

حیدرآباد 3 فبروری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ سوائن فلو کے لئے میڈیکل ٹسٹ اندرون 5 تا 6 گھنٹے یقینی بنائے جائیں تاکہ جلد از جلد مریضوں کا علاج شروع کیا جاسکے۔ اُنھوں نے ریاست میں سوائن فلو تیزی سے پھیلنے پر جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں عہدیداروں کو اندرون 24 گھنٹے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اُنھوں نے ایسے علاقوں کی تفصیلات طلب کی جہاں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔